پی ٹی آئی جلسے کا سامان پولیس نے قبضے میں لے لیا

تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کی جگہ کو پولیس نے گھیر کر سامان کی منتقلی روک دی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کا مقام اچانک تبدیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے نئی جگہ کا این او سی جاری کر دیا جس کے مطابق نئی جگہ بھی سنگجانی میں پرانی جگہ کے بالکل سامنے ہے۔

اطلاع ملنے پر اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور اسد قیصر سمیت دیگر رہنما مقام پر پہنچ گئے اور سامان کی منتقلی روکنے پر پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا پولیس اہلکاروں سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔  پولیس نےجلسےکےلئےلایاگیاسامان قبضے میں لےلیا۔

8سمتبر کو ہونے والے جلسے کے لیے آنے والے ڈی جے بٹ کی گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لےلیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L6akX7F
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad