’3 دن کی ہڑتال پر تاجروں سے مشاورت جاری ہے پورا ملک بند کریں گے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 دن رہ گئے ہیں راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا اگر معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو حالات کی ذمہ دارحکومت ہو گی۔

لاہور میں ممبرسازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا جو بھی لائحہ عمل ہوا پھر شہبازشریف اس کی شکایت نہ کریں، حکمرانوں کی عیاشیوں، آئی پی پیز کا بوجھ اب عوام نہیں اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 3دن کی ہڑتال پر تاجروں سے مشاورت جاری ہے پورا ملک بند اور پہیہ جام ہو گا، پنجاب میں جو بھی ریلیف ملا کریڈیٹ جماعت اسلامی کا ہے بجلی کی اصل لاگت کا تعین کر کے پورے ملک میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کریں، ن لیگ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی کی حکومتوں نےآئی پی پیز کو تحفظ فراہم کیا ہم حق دو عوام کو ‘‘تحریک آنے والے دنوں میں مزید آگے بڑھائیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/p5zDWhf
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad