پہلی شادی کامیاب رہے تو دوسری نہیں کرنی چاہیے، جاوید شیخ

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی پہلی شادی کامیابی سے چل رہی ہے تو پھر دوسری یا تیسری شادی نہیں کرنی چاہیے۔

اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کوئی رشتہ ختم نہیں کیا اور نہ ہی اپنی شادیوں سے متعلق کھل کر بات کی کہ وہ کیسے اور کیوں ناکام ہوئیں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ کا کسی شخص کے ساتھ کوئی رشتہ ختم ہوجاتا ہے تو پھر بار بار سب کے سامنے اس کے بارے میں منفی باتیں کرنا مناسب بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جس سے بھی محبت کی وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا، جنہوں نے مجھے چھوڑا، پھر وہ کچھ عرصے بعد میرے پاس واپس آئے اور صلح کرکے دوبارہ رشتہ قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی لیکن میں نے انہیں صلح کا موقع نہیں دیا کیونکہ میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکا تھا۔

واضح رہے کہ جاوید شیخ کے بیٹے شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ بھی اداکارہ ہیں۔

جاوید شیخ ان دنوں اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عماد عرفانی، ہانیہ عامر، نعیمہ بٹ، بشریٰ انصاری ودیگر شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6hZ0FvC
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad