پاکستانی ٹیم میں گروپ بندی یا قیادت کی خواہش؟ وکرانت گپتا کا بڑا دعویٰ

بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ کئی پاکستانی کرکٹرز قیادت کے خواہشمند ہیں جس کی وجہ سے ٹیم میں گروپ بندی نظر آتی ہے۔

کرکٹ اینالسٹ وکرانت گپتا نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، یہ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر چار فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیل رہی تھی جبکہ ان کے اپنے بیٹرز بنگلہ دیشی اسپنرز کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔

وکرانت گپتا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کافی بری ٹیم منتخب کی جس کی وجہ سے یہ نتیجہ سامنے آیا، اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹرز میں قیادت کی خواہش بھی نظرآرہی جس کی وجہ سے ٹیم میں گروپس بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ خبریں بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں کہ کپتان شان مسعود نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے کاندھے پر ہاتھ رکھا تھا جسے انھوں نے ہٹادیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اپنی کرکٹ کی تاریخ 23 سال میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ ہار گیا ہے جبکہ بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤںڈ پر ہزیمت سے دوچار کیا جبکہ رضوان کے سوا کوئی قومی بیٹر دوسری اننگز میں بنلگہ بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے جیت کے لیے ملنے والا 30 رنز کا انتہائی آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر کے 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GA9Bqms
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad