انتہا پسند اسرائیلی فوج نے مسجد میں گھس کر قرآن پاک کے نسخوں کو جلا دیا

انتہا پسند اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مسجد اور قرآن پاک کا تقدس بھی پامال کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں پہلے صالح مسجد کو تباہ کیا اور پھر مسجد میں گھس کر قرآن پاک کے نسخوں کو جلا دیا۔

فوجیوں نے مکروہ حرکت کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کی پُرزور مذمت کی جا رہی ہے۔

غزہ میں کل رات سے جاری صہیونی حملوں اب تک میں 71 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج دیر البلاح میں بلڈوزر سے فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کر رہی ہے۔

غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار 400 سے زائد ہو چکی ہے۔ صیہونی فورسز دس ماہ کے دوران غزہ میں 610 مساجد تباہ کر چکی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/u59RnXK
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad