کراچی آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

پاک بزنس ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔ خانیوال کے پاس  اےسی بزنس ایکسپریس کی بوگی کے وہیل کی پن ٹوٹ گئی۔

ریلوے مسافر کے مطابق وہیل کی پن ٹوٹنے سے وہیل ٹرالی بوگی سے الگ ہو سکتی تھی۔ ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے پن  ٹوٹنے سے بڑا نقصان نہیں ہوا۔

متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ شدیدگرمی سے اےسی بزنس کلاس کے بیشتر مسافر خانیوال اسٹیشن پر اتر گے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق دیگر اےسی بوگیوں میں گنجائش نہ ہونے پر مسافروں کو اکنامی کلاس میں جگہ دی گئی ہے اور روہڑی ریلوے اسٹیشن پر دوسری اےسی  بوگی کی دستیابی پر بندوبست کیا جا سکےگا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ شدیدگرمی میں بغیر اےسی کےاکنامی کلاس میں بٹھا دیا گیا ہے جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sIzK3Hc
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad