رشبھ پنت کی تصویر پر ساتھی کرکٹرز کا کمنٹ وائرل

بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی تصویر پر ساتھی کرکٹرز کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی کرکٹرز سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر شیئر کررہے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رشبھ پنت نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گولڈ میڈل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر پر ساتھی کرکٹرز کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rishabh Pant (@rishabpant)

آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے لکھا کہ ’بھائی ایسا ہی میڈل میرے پاس بھی ہے۔‘

فاسٹ بولر محمد سراج نے بھی یہی لکھا کہ ’بھائی میرے پاس بھی ایسا میڈل موجود ہے۔

رشبھ پنت

رشبھ پنت کی تصویر کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل سوریا کمار یادیو اور ان کی اہلیہ دیویشا کمار یادیو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

دیویشا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تصاویر جاری کی تھیں جس میں ٹرافی دونوں کے درمیان موجود ہے۔ کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا تھا کہ آج رات اچھی نیند ہونے والی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب اس تصویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NmLhgb5
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad