’بانی پی ٹی آئی کیخلاف شواہد ان کے اپنے قریبی لوگ دے چکے ہیں‘

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف شواہد ان کے اپنے قریبی لوگ جا کر دے چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی نےجی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کا خود اعتراف بھی کر لیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو میں نے آخری میٹنگ میں کہا تھا آپ کے اپنے لوگ تباہ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ9 مئی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پھر 9 مئی جیسا رویہ دیکھا، کہا تھا کسی بھی قسم کی دہشت گردی ہو اس کیخلاف بلڈوزر چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو دہشت گردی ہوتی ہے انتشار اور انارکی کو ہوادیں تو اس سے کیا فائدہ ہو گا، ملک کا نقصان ہو گا،  انتشاری اور اصلاحاتی پارٹی، ایم کیوایم لندن اور ایم کیوایم پاکستان جیسے سیاست ہوگی، جیسے بجٹ پاس ہوا ایسے ہی پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ساری جماعتیں بھی کھڑی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سےمتعلق پی ٹی آئی کو مایوسی ہو گی، پارلیمنٹ کوئی ربڑ اسٹمپ نہیں ہے آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ تشریح صرف سپریم کورٹ ہی کرسکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k196Mwg
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad