شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ والد سے دوری نے میری شخصیت پر گہرا اثر مرتب کیا۔
اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران زندگی میں پیش آئے واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ والدین کے تعلقات آپس میں اچھے نہیں تھے اس لیے میں والد سے دور اور والدہ کے قریب رہی۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ جب ایک شخص سے شادی کی بات ہونے لگی تو اس دن مجھے احساس ہوا کہ مجھے ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اسی شخص کے کہنے پر جب ڈاکٹر سے رجوع کیا تو علم ہوا کہ بچپن سے والد سے دوری کا احساس تھا اس نے میری شخصیت پر گہرا اثر مرتب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاج کے بعد والد سے فون کرکے خیریت دریافت کی، اس سرد رویے کی وجہ سے صرف میں ہی نہیں والد بھی متاثر تھے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ اب والد کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں وہ کم باتیں کرتے ہیں لیکن وہ مجھ پر فخر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ksUeXA8