موبائل فون خریدتے وقت ہوشیار رہیں، پی ٹی اے کی وارننگ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ مارکیٹ سے موبائل فون خریدتے وقت ہوشیار رہیں۔

پی ٹی اے نے کلونڈ یا ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ عوام موبائل ڈیوائس خریدتے وقت محتاط رہیں! ہمیشہ اپنے قابل اعتماد ذرائع سے فون خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون وارنٹی شدہ ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کہنا تھا کہ باکس پیک فونز خریدیں، باکس پر پی ٹی اے اسٹیمپ چیک کریں، موبائل کے باکس اور فون پر موجود آئی ایم ای آئی نمبر ایک جیسے ہونے چاہئیں۔

پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ صارفین ویب سائٹ https://ift.tt/mo7jOJk پر اپنی ڈیوائس کی تصدیق کریں، 8484 پر IMEI ٹیکسٹ کریں، یا DVS ایپ استعمال کریں۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مہنگی ڈیوائسز انتہائی کم قیمت یا بغیر وارنٹی خریدنے سے گریز کریں، ہمیشہ باکس پیک موبائل ڈیوائس کی خریداری کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ اگر کوئی شخص اسکیم کا شکار ہوچکا ہے تو ایسی صورت میں وہ وینڈر سے رابطہ کریں اور ایف آئی اے کو اس کی اطلاع دیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nvEkp5P
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad