پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر خواجہ نافع نے میچ وننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوا دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب دیا گیا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، خواجہ نافع کو ناقابل شکست 60 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
View this post on Instagram
ایک اینڈ سے وکٹیں گریں تو خواجہ نافع نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
نوجوان بیٹر نے 31 گیندوں پر 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 4 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
خواجہ نافع نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر بھی تھرڈ مین پر چھکا لگایا۔
View this post on Instagram
کپتان رائلی روسو 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سرفراز احمد کو 11 رنز پر سلمان فیاض نے آؤٹ کیا، ردر فورڈ 14 رنز بناسکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bjdLZ3J