جارڈن کاکس اور ایلکس ہیلز کے شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارڈن کاکس اور ایلکس ہیلز کے شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی، سلطانز نے 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

ریزا ہینڈرکس نے 58 رنز کی دلکش اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے، کپتان محمد رضوان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

خوشدل شاہ کو تین رنز پر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا، افتخار احمد 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم، ٹائمل ملز اور کپتان شاداب خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

تاہم عماد وسیم کی گیند پر جارڈن کاکس اور ایلکس ہیلز نے باؤنڈری پر یاسر خان کا شاندار کیچ تھاما جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر خان کی عماد وسیم کی گیند پر شاٹ کھیلا جو یقینی طور پر چھکا ہوسکتا تھا لیکن جارڈن کاکس نے بھاگتے ہوئے آکر گیند ایلکس ہیلز کی جانب اچھال دی جسے انہوں نے کیچ کرلیا۔

یاسر شاہ 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور عماد وسیم کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AfzrS9R
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad