شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی سالگرہ پر شوہر حمزہ امین نے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اشنا شاہ کی سالگرہ میں رمشا خان، احد رضا میر، شہزاد شیخ، مومل شیخ، ہانیہ عامر سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارک باد دی گئیں۔
تاہم اب حمزہ امین نے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا اور ساتھ ہی سالگرہ کی متعدد تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
انہوں نے لکھا کہ میری خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک ہو، آپ سب کا شکریہ جنہوں نے تقریب میں شرکت کی اور شام کو یادگار بنایا۔
حمزہ امین نے مزید لکھا کہ اگلا اسٹاپ، ویلنٹائن ڈے اور شادی کی سالگرہ۔‘ انہوں نے ساتھ ہی مسکرانے کی ایموجیز بھی بنائیں۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین گزشتہ سال 27 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔
اشنا شاہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ اور ’بلا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pjn6vko