کراچی میں بڑے حملوں کا تھریٹ الرٹ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بڑے حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ میں متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

سندھ اسمبلی، وزیراعلیٰ ہاؤس، ہائیکورٹ اور پریس کلب پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں کیلئے چار خودکش بمبار تیار کئےگئے ہیں۔

تھرٹ کی اطلاع پر کراچی خصوصاً ضلع جنوبی میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور حساس تنصیبات، عمارتوں اور اہم مقامات پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

کراچی کے ریڈزون میں سرکاری اداروں اور عمارتوں کے اطراف سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Vmq9p6D
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad