شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے نئی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیمل خاور نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں حمزہ بیٹے گٹار بجا رہے ہیں اور نیمل اور ننھا عبداللہ پاس موجود ہیں۔
ایک تصویر میں نیمل خاور مرر سیلفی لے رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں مسکرا کر خصوصی پوز دے رہی ہیں۔
نیمل خاور نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’حال ہی میں زندگی۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
نیمل خاور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ELhk50Z