برطانیہ جانے والوں کیلئے اہم خبر، پروازیں محدود

لندن : برطانیہ کے دوسرے بڑے ایئرپورٹ نے اپنی یومیہ پروازوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے کی وجہ کورونا وائرس کے باعث عملے کی کمی بتائی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گیٹ وک ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں بتایا کہ ایک دن میں 800 پروازوں کے ٹیک آف یا لینڈنگ کی فوری حد نافذ کی گئی ہے جبکہ معمولات میں خلل کی وجہ سے 164 پروازیں منسوخ کردی جائیں گی۔

Gatwick

اس حوالے سے لندن گیٹ وِک کے سربراہ اسٹیورٹ وِنگیٹ نے اس اقدام پر مسافروں سے معذرت کی اور کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے آخر میں 40 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ایک علیحدہ بیان میں ایئر ٹریفک کنٹرول کرنے والے ادارے این اے ٹی ایس نے کہا کہ شعبہ ایئر ٹریفک کنٹرول میں تقریباً ایک تہائی عملہ کوویڈ 19 سمیت متعدد طبی وجوہات کی وجہ سے ڈیوٹی پر موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ادارہ پروازوں کی تعداد کا انتظام کرنے سے قاصر ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rn53QDu

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad