بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں مشفیق الرحیم فٹبالر بن کر بھی اپنی وکٹ نہ بچاسکے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میرپور میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34.3 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 34.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے ول ینگ کو 70 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ہینری نکولس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب مشفیق الرحیم وکٹ بچانے کی ناکام کوشش کرتے نظر آئے اور بولڈ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشفیق الرحیم 18 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے فرگیوسن کی گیند انہوں نے روکی جو وکٹوں کی جانب سے جانے لگی مشفیق نے پیر سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن گیند وکٹوں پر جالگی۔
Mushfiqur Rahim's Hilarious Dismissal Sets Internet On Fire#BANvNZ pic.twitter.com/YLtYs3ZPjC
— BlueGreen Planet (@BluesWaltair) September 26, 2023
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BgUdVM4