خاتون کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے والا ملزم گرفتار

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے خاتون کو بدنام کرنے میں ملوث ملزم کو سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے گرفتار کرلیا، ملزم نے خاتون کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر خاتون کی بدنامی کا باعث بن رہا تھا، ملزم رضوان نے سوشل میڈیا پرخاتون کی کردار کشی کی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بیشتر لوگوں کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بھیجا، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں خواتین کو بدنام کرنے کے لیے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں یا ان کے نام سے آئی ڈی بنا کر ان کے دوستوں کو قابل اعتراض تصاویر بھیجی گئیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BQ97f8S
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad