ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
العربیہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل دو طیاروں کے درمیان 60 میٹرکے فاصلے کے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ایک طیارہ سعودی عریبین ایئرلائنز کا تھا۔ بی 777-300ساخت کا طیارہ کیپٹن ممدوح بخاری اڑا رہے تھے۔
فلائی ناس کا اے 320 این ای او ساخت کا طیارہ کیپٹن فہد الیحییٰ اڑا رہے تھے، دونوں طیارے کسی تصادم کے بغیر ریاض ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئے۔
مشهد لتقارب طائرتين بسماء الرياض
.
pic.twitter.com/waiHQBQKE0— Gorgeous (@gorgeous4ew) July 23, 2023
سعودی محکمہ ہوابازی نے اپنے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ دونوں طیارے 60 میٹر کی اونچائی پر تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے کمنٹس میں کہا کہ اس قسم کی پرخطر صورتحال کی اجازت دینا غلط ہے، یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ طیارے سے نکلنے والا کرنٹ دوسرے طیارے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
شہری ہوابازی کے ماہر پائلٹ عبداللہ الغامدی نے طویق پہاڑکے اوپر دونوں طیاروں کے درمیان محدود فاصلے کی وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ، اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ایسا نہیں کرسکتے۔ طیاروں کے درمیان 500 فٹ سے زیادہ کا فاصلہ طیاروں کی سلامتی کےلیے ضروری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/asqUgCl