سابق کپتان مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش قبول کر لی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف سے مصباح الحق کی ملاقات ہوئی جس میں پی سی بی کے امور اور کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ذکااشرف کی جانب سے مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔ مصباح الحق ذکااشرف کےکرکٹ امور کے مشیر بھی مقرر کر دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق بلامعاوضہ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا سے قبل پی سی بی میں ذمہ داری ملنے سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ تھا مجھ سے پی سی بی مینجمنٹ میں شامل ہونے سے متعلق رابطہ نہیں ہوا، چیٸرمین کی تبدیلی پر پہلے بھی کہا کہ با بار تبدیلی سے بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تبدیلی سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے یہ بار بار تبدیلی کا مسٸلہ ختم ہونا چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/60EBC7K