کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار شہید

کراچی کے علاقے اختر کالونی سگنل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار شہید ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اختر کالونی سگنل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت تینوں ڈاکو فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا، ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

اسد رضا کا بتانا ہے کہ ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں، فرازر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو جناح اسپتال پہنچے اور زخمی اہلکار کی عیادت کی۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ ہمارے دو جوان ڈیفنس میں تعینات تھے، اہلکاروں نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی ملزمان کی فائرنگ ایک جوان عدنان شہید ہوگیا۔

ایڈیشنل آئی جی کا بتانا ہے کہ زخمی اہلکار اظہر کی حالت خطرے سے باہر ہے، جوانوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ جو موٹر سائیکل ملی وہ دو روز قبل ناظم آباد سے چھینی گئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ClXTNjg
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad