زرین خان کا فلمی کیریئر کترینہ کیف نے تباہ کیا؟

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے فلمی کیریئر کی تباہی کا ذمہ دار ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف کو قرار دے دیا۔

زرین خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر صارف کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ میں مجھے کترینہ کیف کی ہم شکل قرار دیا جاتا تھا جو شروع میں تو اچھا لگا لیکن بعد میں اس سے میرا کیریئر تباہ ہوگیا۔

میں خود کتریہ کیف کو بہت پسند کرتی ہوں، وہ سچ میں بہت خوبصورت ہیں لیکن ان سے موازنہ کیے جانے کی وجہ سے مجھے انڈسٹری نے اپنی انفرادی پہچان بنانے کا نہیں دیا۔

بالی وڈ کے ابتدائی سالوں میں، میں ایک یقیم بچے کی طرح اکیلی تھی کیونکہ میرا تعلق کسی فلمی خاندان سے نہیں تھا۔

زرین خان نے سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’ویر‘ (2010) سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا بعد میں وہ ’ہاؤس فل 2‘ (2012) اور ’ہیٹ اسٹوری 3‘ (2015) میں نظر آئیں۔ انہوں نے پنجابی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دوسری جانب کترینہ کیف نے فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ (2005) اور ’پاٹنر‘ (2007) میں سلمان خان کے ساتھ کام کر کے اںڈسٹری میں شہرت حاصل کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eawXLm0
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad