شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے روضہ امام حسینؓ پر حاضری دی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ عراق کے شہر کربلا میں موجود ہیں۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی باحجاب تصویریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں اُنہیں سیاہ اور سفید چادروں میں لپٹا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے روضہ امام حسینؓ پر حاضری دی ہے اور اس کے ساتھ کوئی سہیلی بھی موجود ہیں۔
یمنیٰ زیدی کی اِن تصویروں کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ 33سالہ یمنیٰ زیدی کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تقریباً 10 سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے اس دوران ڈرامہ شائقین کو اپنی صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ کی صورت میں بہترین شاہکار دیئے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4VMKeOm