نریندر مودی کے دوران واشنگٹن کے حوالے سے بھارت امریکا مشترکہ اعلامیہ پر پاکستان نے امریکا سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو آج وزارت خارجہ بلایا گیا جس میں امریکا اور بھارت مشترکہ بیان کے حوالے سے ڈیمارش کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق غیرضروری، یک طرفہ، گمراہ کن بیان پر تحفظات اور مایوسی سے آگاہ کرتے ہوئے باور کرایا گیا کہ امریکا ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے، ایسے بیانات سےگریز کریں جو بھارتی بےبنیاد بیانیےکی حوصلہ افزائی سمجھےجائیں۔
پاکستان بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے، بائیڈن اور مودی کا مشترکہ مطالبہ
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکا میں انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طو رپر آگے بڑھ رہا ہے، اعتماد، افہام وتفہیم کا ماحول پاک امریکا تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئےناگزیر ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف پاکستان کارروائی کرے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PzCecMV