نااہلی کی مدت 5 سال مقرر ہونے سے نواز شریف کو فائدہ نہیں ہوگا

ماہر قانون دان گوہر خان نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقرر ہونے سے نواز شریف اور جہانگیر ترین کو ملنے والے فائدے کے بارے میں بتا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون گوہر خان نے کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف کے کیسز میں تھوڑا فرق ہے، جہانگیر ترین کو ایک جبکہ نواز شریف کو 2 مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، موجودہ قانون سے پہلے سابق وزیر اعظم سے متعلق فیصلہ ہو چکا تھا، ان کے کیس پر اس قانون کا اطلاق ممکن نہیں کیونکہ انہیں سپریم کورٹ نے نااہل کیا تھا۔

گوہر خان نے کہا کہ قانون آنے سے پہلے نواز شریف کیس کا فیصلہ ہو چکا تھا لیکن دیکھنا ہوگا کہ اس قانون کا اطلاق کب سے کیا جاتا ہے، نیب قانون میں نواز شریف کو مجرم قرار دیا جا چکا ہے، نیب قانون کے مطابق نااہلی 10 سال کیلیے ہوتی ہے، جس قانون کے تحت نااہلی ہوئی آئین میں اسی تناظر میں دیکھا جائے گا، قانون میں تبدیلی کے باوجود نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قانون میں تبدیلی سے جہانگیر ترین کو فائدہ مل سکتا ہے کیونکہ ان کے خلاف نیب عدالت کا کوئی فیصلہ موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہلی کی مدت سے متعلق قانون کے اطلاق میں نقص نظر آ رہا ہے، نواز شریف عدالت سے نااہل ہیں جبکہ ان کی اپیل بھی خارج ہوگئی، اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم سرینڈر کریں گے تو جیل جائیں گے، نواز شریف سرینڈر کریں گے تو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل پر بحث ہو سکتی ہے۔

ماہر قانون گوہر خان نے کہا کہ آج کے بعد 62 ون ایف کے تحت نااہلی 5 سال کیلیے ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن کے اختیار کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور نہ چیلنج کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن بااختیار ہونا چاہیے تاکہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرے، حکومت کسی بھی بینچ کو نہیں مانتی۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق گوہر خان نے کہا کہ حکومت کا پہلے کہنا تھا فل کورٹ بیٹھے، حکومت کی فل کورٹ بینچ کی تشریح یہ ہے وہ ججز نہ بیٹھیں جسے ہم نہیں چاہتے، 7 رکنی بینچ بنا تو اٹانی جنرل نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، اب جب فیصلے آنے لگے ہیں تو حکومت بینچ پر اعتراض کر رہی ہے، حکومت کو مرضی کا فیصلے چاہیے سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں چاہییں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gAWJiD7
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad