ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا، رئیس احمد کا انکشاف

جناح ہاؤس لاہور پر حملہ آور نوجوان شر پسند کے ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں، سوات کے رئیس احمد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق توڑ پھوڑ اور شر انگیزی میں شامل ایک اور مجرم رئیس احمد قانون کی تحویل میں پہنچ گیا ہے، شر پسند رئیس احمد کا تعلق سوات، ضلع شانگلہ سے ہے۔

رئیس احمد نے انکشاف کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے بنائے گئے منصوبوں کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا تھا۔

اپنے اعترافی بیان میں شر پسند رئیس احمد نے بتایا کہ ’’میں 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بنائے گئے منصوبوں کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا۔‘‘

رئیس احمد نے مزید بتایا ’’جناح ہاؤس پر ہم نے توڑ پھوڑ کی اور گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر ہم نے آگ لگائی۔‘‘

رئیس احمد کا مؤقف تھا کہ ’’یہ سارا کچھ کیسے ہوا ہے، کیوں ہوا ہے، اس کے پیچھے پچھلے ایک سال سے عمران خان کی فوج کے خلاف مسلسل تقریریں سن سن کے میرے ذہن میں فوج کے خلاف ذہن سازی شروع ہو گئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا ہے۔‘‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YugVaBC
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad