معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں لانے والا کون ہے۔
اداکارہ ماہ نور بلوچ نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ جب چھوٹی تھیں تو کیمرے کے سامنے آنے سے گھبرا کر چھپ جاتی تھیں، سلطانہ صدیقی اور سسرال کے اصرار پر انہوں اداکاری شروع کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سلطانہ صدیقی ان کے شوہر کے پھوپھی ہیں، انہی کے اصرار پر انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔
ماہ نور بلوچ نے کہا کہ اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا کم عمری میں حادثاتی طور پر اداکارہ بنی اور پھر شوبز انڈسٹری کا حصہ بن کر رہ گئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ چونکہ شادی ہوچکی تھی تو انہیں کچھ معلوم نہیں تھا کہ زندگی میں آگے کیا کرنا ہے، جو مواقع مل رہے تھے وہ ان کا تجربہ کررہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’کیمرے کو دیکھ کر میں کسی کونے میں جاکر چھپ جاتی تھی، لیکن سلطانہ صدیقی میرے سُسر کو فون کرکے اصرار کرتی تھیں کہ میں کسی طرح کیمرے کے سامنے آجاؤں، سلطانہ صدیقی نے ہی مجھے اداکاری کرنے پر رضامند کیا۔
ماہ نور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے سسرال والے ان کے اداکارہ بننے کے خیال پر رضامند تھے کیونکہ ان کے سسر اپنی بہن سلطانہ صدیقی سے بہت قریب تھے۔
واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Dgebz2v