ڈالر کی قیمت یکلخت نیچے آ گری

کراچی: گزشتہ 2 روز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 روپے سے زائد ریکارڈ اضافے کے بعد آج صبح اچانک ڈالر کی قیمت گر گئی اور ڈالر دوبار 284 روپے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ 12 مئی 2023 کو ڈالر کی قیمت یکلخت نیچے آگری۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہنگاموں کے بعد ڈالر کی قدر میں صرف 2 روز میں 15 روپے 34 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

جمعرات کی شام ڈالر 298 روپے 93 پیسے روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے بھی اوپر فروخت ہورہا تھا۔

تاہم اب جمعہ کی صبح ڈالر کی قیمت میں 14 روپے 84 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر دوبارہ 284 روپے 9 پیسے پر پہنچ گیا۔

اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/m4oAdRV
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad