یوکرین پر روسی میزائل حملوں میں 6 ہلاک

یوکرین نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے میزائل حملوں میں مزید 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق ڈونیٹسک شہر میں روسی میزائل حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے اور ایک اسپتال بمباری کا نشانہ بنا۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ صوبہ خارکیف میں روسی گولہ باری سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

خارکیو کے گورنر اولیگ سینیگوبوف کا کہنا ہے کہ شمالی یوکرین کی بستی ڈووریچنا میں روسی گولہ باری میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والے دو شہری ایک 65 سالہ خاتون اور ایک مرد ہیں اور ایک 52 سالہ شہری ہے جو چھرے لگنے زخمی ہوا اور اس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/42CuOIm
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad