اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے

غزہ: اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے فلسطین کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری میں بچوں سمیت دس فلسطینی شہید ہو گئے، قابض افواج نے غزہ کی کراسنگ بھی بند کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے حملے غزہ اور رفاح میں کیے، شہدا میں اسلامی جہاد کے سینئر کمانڈرغنم اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملے میں اسلامی جہاد کے سینئر کمانڈرز کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزی؛ یورپی یونین نے پروگرام منسوخ کر دیا

حماس میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں 2 مقامات کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ بمباری کے بعد غزہ دھماکے سے لرز اٹھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6j4W1v9
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad