مومنہ اقبال کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومنہ اقبال نے نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہیں سیلفی بناتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’چیری بلاسم‘ کی ایموجی بنائی۔

مومنہ اقبال نے گزشتہ روز یہ تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی مومنہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’مہرین‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، شائستہ لودھی، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شازیل شوکت، زین بیگ ودیگر شامل ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oe2k47N
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad