سرفراز احمد پر تنقیدی ٹوئٹ کرنا معروف یوٹیوبر کو مہنگا پڑگیا

قومی ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد کی ٹوئٹ پر طنزیہ کمنٹ کرنا معروف یوٹیوبر کو مہنگا پڑگیا۔

معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ٹوئٹ پر وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی اہلیہ میدان میں آگئیں اور کرارا جواب دے ڈالا۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز اختتام پزیر ہونے پر سرفراز احمد نے انگلش بیٹر بین ڈکٹ کی بیٹنگ کی تعریف میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ڈکی بھائی آپ نے شاندار کھیل پیش کیا’۔

سرفراز احمد کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف یوٹیوبر نے لکھا ‘شکریہ میرے مداح، آپ جو کوئی بھی ہیں’، سعد الرحمٰن کی اس ٹوئٹ پر صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھااور اب سرفراز کی اہلیہ خوش بخت نے بھی کرارا جواب دیا اور لکھا کہ ‘میں اس قسم کے سستی شہرت والے بلاگرز سے تھک چکی ہوں، ان کی یہ ٹوئٹ بیوقوفانہ حرکت تھی، انہیں شرم آنی چاہیے’۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہے ہیں، جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کی ، یہی نہیں کپتان بابراعظم کے بیمار ہونے کے باعث انہوں نے کھیل کے تیسرے روز قائم مقام کپتان کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LuY0fEp
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad