
کراچی: وفاقی حکومت نے گرین لائن ایکسپریس تمام تر سہولیات کے ساتھ جنوری 2023 میں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جنوری میں گرین لائن ایکسپریس چین سے آنے والی نئی کوچز کے ساتھ چلائی جائے گی۔ اگست میں بارشوں سے ٹریک متاثر ہونے سے گرین لائن کا آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔
وزارت ریلوے بجلی اور فیول کی بچت کا جامع منصوبہ مرتب کرے گی۔ ٹریک مشینز کی بحالی پر تبادلہ خیال اور بحالی کے لیے حکمت عملی جلد واضع کی جائے گی۔
مزید برآں الیکٹرک آرک فرنس تنصیب کا کام فروری تک مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/V4ugzaB