بیرون ملک سے بے دخل ہوکر آنے والوں کیخلاف ایف آئی اے کا ایکشن

کراچی: بیرون ملک سے بے دخل ہو کر آنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایکشن لے لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایف آئی اے سب انسپکٹر پر مشتمل ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم بیرون ملک سے بے دخل کیے گئے مسافروں کی ایئرپورٹ پر تحقیقات کرے گی۔ بے دخل ہونے والوں کی سفری دستاویزات اور نادرا سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔

سنگین نوعیت کے الزامات میں ملوث ملزمان کو سیل منتقل کر دیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wHluQm2
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad