واشنگٹن: بھارتی نژاد امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون رکن پرملا جیاپل کو فون پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
پرملا جیاپل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے موصول ہونے والی فون کالز کی ریکارڈ ایک ویڈیو کی شکل میں پوسٹ کی۔ ویڈیو کے مطابق انہیں پانچ نامعلوم نمبرز سے کالز موصول ہوئیں۔
دھمکی آمیز کالز میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک مرد نے پہلے مغلظات بکیں اور پھر کہا کہ بہتر پے تم اپنے آبائی ملک بھارت لوٹ جاؤ ورنہ تمہارا انجام خطرناک ہوگا۔
Typically, political figures don't show their vulnerability. I chose to do so here because we cannot accept violence as our new norm.
We also cannot accept the racism and sexism that underlies and propels so much of this violence. pic.twitter.com/DAuwwtWt7B
— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) September 8, 2022
رکن ایوان نمائندگان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: ’عام طور پر سیاسی شخصیات اپنی کمزوری ظاہر نہیں کرتیں لیکن میں نے اس کا انتخاب کیا کیوں کہ ہم تشدد کو کسی طور بھی قبول نہیں کر سکتے‘۔
پرملا جیاپل نے مزید کہا کہ ہم اس نسل پرستی اور جنس پرستی کو بھی قبول نہیں کر سکتے جو اس تشدد کے کو مزید آگے بڑھاتا ہے۔
55 سالہ پرملا جیاپل وہ پہلی بھارتی نژاد امریکی خاتون ہیں جو ایوان نمائندگان میں سیئٹل کی نمائندگی کرتی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BnlPoQ9