ہانیہ عامر نے سالگرہ پر انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سالگرہ پر ایک انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک اکاؤنٹ سے ہانیہ عامر کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جو پہلے کبھی نظر سے نہیں گزری۔

مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی اس ویڈیو کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر اپنے تبصرے بھی دے رہے ہیں۔ 10 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو ہانیہ عامر ویڈیو بنانے والے سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کیا تمہیں پتا ہے میری ایک خواہش ہے کہ میں ٹریکٹر چلاؤ اور میں اپنی سالگرہ کے موقع پر رکشہ چلانا چاہتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywood (@lollywoods_)

ویڈیو بنانے والے شخص نے کہا کہ رکشہ تو میں نے منگوا لیا ہے جس پر ہانیہ عامر بے حد خوشی کا اظہار کرتی دکھائی دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ میں ہانیہ عامر نے گلوکار فرحان سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، زویا ناصر، عمر شہزاد، ثمینہ احمد اور وسیم عباس شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/leDw0qP
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad