شکیب الحسن نے شاہدآفریدی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کا اعزاز اپنے نام کر ‏لیا۔
انہوں نے یہ سنگ میل شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے خلاف عبور کیا۔

شکیب الحسن نے پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وہ اب تک 39 وکٹیں لے کر ‏نمبر ون پوزیشن پر تھے۔

بنگلادیشی اسپنر نے اس میچ میں اب تک دو وکٹیں حاصل کر لی ہیں جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ‏سب سے زیادہ 41 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے لیستھ ملنگا ہیں جب کہ چوتھے پر پاکستانی اسپنر سعید اجمل اور ‏پانچویں پر سری لنکن اسپنر مینڈس ہیں۔

The post شکیب الحسن نے شاہدآفریدی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vEQPJO
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad