پاکستانی ہنرمندوں کے لیے آسٹریا میں ملازمت کا سنہرا موقع

ویانا : آسٹریا نے اہل اور ہنرمند افراد کے لیے’ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ‘ کے ذریعے ملک میں رہائش اور روزگار کا موقع فراہم کردیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہنرمند غیر ملکی افراد آسٹریا میں ملازمت حاصل کرکے قانونی طور پر رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

آسٹریا کی سرکاری معلومات کے مطابق ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ عموماً 24 ماہ کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور اس دوران کارڈ ہولڈر کو اسی آجر کے پاس کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے جس کا ذکر درخواست میں کیا گیا ہو۔

مذکورہ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، ہنرمند کارکنان، آسٹریا کی جامعات سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اور نئے کاروباری افراد کے لیے مختلف مواقع موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محض کسی شعبے میں تجربہ رکھنے یا آسٹریا میں صرف ملازمت کی خواہش کرنے سے ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ حاصل نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہر زمرے کے لیے مقررہ شرائط پوری کرنا لازمی اور ضروری ہیں۔

خاص طور پر پاکستانی ہنرمندوں کے لیے جس میں متعلقہ پیشے کی مکمل تربیت یا قابلیت کا ثبوت، آسٹریا کے آجر کی باقاعدہ ملازمت کی پیشکش اور مقررہ پوائنٹس سمیت دیگر شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔

ہنرمند پیشوں سے وابستہ امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ عموماً تعلیم یا پیشہ ورانہ تربیت، متعلقہ کام کے تجربے، عمر اور زبان کی مہارت جیسے عوامل کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔

اس لیے امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے فنی سرٹیفکیٹس، تجربے کے ثبوت اور جرمن یا انگریزی زبان کی مہارت سے متعلق دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں۔

اہم بات یہ ہے کہ آسٹریا میں کسی شعبے میں عمومی طور پر ملازمین کی طلب ہونا کافی نہیں، زیادہ تر غیر ریگولیٹڈ پیشوں میں غیر ملکی اسناد کی منظوری لازمی نہیں ہوتی، تاہم حکام درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئی دستاویزات کی بنیاد پر امیدوار کی قابلیت کا مکمل جائزہ لیا جاتا ہے۔

اس کے برعکس صحت، نرسنگ اور بعض دیگر ریگولیٹڈ پیشوں میں متعلقہ فرد کی پیشہ ورانہ اہلیت کی باضابطہ منظوری ضروری ہوسکتی ہے، ایسے شعبوں میں صرف ملازمت کی پیشکش مل جانا پیشہ اختیار کرنے کے لیے کافی نہیں ہوتا۔

ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے افراد کے لیے ترقی کے مواقع بھی موجود ہیں، مقررہ مدت کے دوران شرائط کے مطابق ملازمت جاری رکھنے والے اہل افراد بعد میں ’ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ پلس‘ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

پاکستانی ہنرمند افراد کے لیے اس سلسلے میں سب سے اہم اقدام یہ ہے کہ کسی ایجنٹ یا غیر سرکاری دعوے پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے مخصوص پیشے کی موجودہ فہرست، آسٹریا کے آجر ک ملازمت کا آفر لیٹر، تنخواہ، زبان، تعلیمی یا فنی اسناد اور دیگر مطلوبہ شرائط کی سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔

ہوٹلنگ، کھانا پکانے، ریسٹورنٹ سروسز، آئی ٹی، انجینئرنگ، ڈرائیونگ اور دیگر فنی شعبوں سے وابستہ امیدوار اپنی اہلیت کے مطابق اس پروگرام کا جائزہ لے سکتے ہیں، تاہم کسی بھی شعبے میں ملازمت کی طلب کو ویزا یا ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ کی خودکار ضمانت نہیں سمجھنا چاہیے۔

آسٹریا میں رہائش اور کام کے لیے ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ کی مختلف کیٹیگریز، شرائط اور سرکاری معلومات نیچے درج کی گئی آسٹریا کی سرکاری امیگریشن ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

https://ift.tt/BcKM1Ra

https://ift.tt/BZYHfFL
immigration/redwhiteredcardplus

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ! اہم ہدایت نامہ جاری



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/exj6l4P
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad