اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے، جس کے تحت پابندی 27 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کی گئی ہے اور اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹم 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت زیرِ انتظام یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پابندی کے دائرے میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند ہے اس پابندی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو متعدد بین الاقوامی پروازوں کے لیے متبادل اور طویل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔
طویل فضائی راستوں کے نتیجے میں پروازوں کے دورانیے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیحں اور بھارتی ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS
پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں تازہ توسیع کے بعد بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی 27 نومبر 2026 صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔
بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iqAzTpe