(27 اکتوبر 2026): بولی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’کنگ‘ کے نئے پوسٹر پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔
پوسٹر شاہ رخ خان کی 61ویں سالگرہ سے چند دن قبل جاری کیا گیا ہے جس میں اداکار انتقامی کردار میں نظر آ رہے ہیں اور شعلوں سے گھری سرنگ سے نکلتے ہوئے بندوق تھامے ہوئے ہیں۔
اس ڈرامائی تصویر نے 24 دسمبر 2026 کو ریلیز ہونے والی فلم کیلیے مداحوں کی توقعات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کی 15 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی
سوشل میڈیا پر پوسٹر کے ساتھ شاہ رخ خان نے کیپشن لکھا: ’آج پھر یاد آیا قاتل نہیں عاشق ہوں، کنگ‘۔ اس جملے نے مداحوں کی خاصی توجہ حاصل کی۔

تاہم، اس پوسٹر نے کچھ سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث بھی چھیڑ دی جنہوں نے اسے اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’دھورندھر: دی ریونج‘ کے پوسٹر کی کاپی قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا: ’بھائی نے لیون دی پروفیشنل سے اسکرپٹ کاپی کیا اور اب دیکھو کیا، بھائی نے پوسٹر بھی دھورندھر 2 سے کاپی کر لیا، شاہ رخ خان کنگ کسی وجہ سے ہی ہے‘۔
ایک اور نے طنز کرتے ہوئے کہا: ’بھائی نے دھورندھر 2 کا پوسٹر دیکھا اور کہا ہمیں یہی چاہیے‘۔
تنقید کے باوجود شاہ رخ خان کے حامیوں میں جوش و خروش برقرار ہے۔ کنگ کی ہدایت سدھارتھ آنند نے دی ہے اور یہ 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cf5g2ZU