خیبرپختونخوا کو اب انتشار نہیں، خدمت چاہیے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اب انتشار نہیں خدمت چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکھا کہ کے پی کے بھائیوں اور بہنوں کو 13 سال دھرنا، انتشار، سستے ٹرینڈز ملے ہیں، گورنر راج عوام کا نہیں 13 سالہ نااہلی کا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صوبے میں ترقی کا سفر اور دوسرے میں تنزلی، بدامنی کیوں؟ پنجاب ستھرا ہوسکتا ہےکے پی کیوں نہیں؟ وہاں صفائی نہیں صرف سیاست ہوئی ہے۔

مریم نواز نے سوال کیا کہ پنجاب کے ہونہار بچوں کو اسکالر شپ مل سکتی ہے تو کے پی کے بچوں کو کیوں نہیں؟ پنجاب میں گرین الیکٹروبسیں چل سکتی ہیں تو کے پی میں کیوں نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے گاؤں تک پختہ سڑکیں پہنچ سکتی ہیں تو کے پی کی سڑکیں ادھوری کیوں؟ پنجاب میں مفت دوا، فیلڈ اسپتال، کلینک آن ویلز دہلیز پر ہیں تو کے پی کامریض بے بس کیوں؟۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8NAc24P
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad