پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل مہنگا

آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پٹرول 66 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل 52 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا جس کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ تین روز کے لیے ہو گا۔

09 اکتوبر کی قیمتیں

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

08 اکتوبر

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اضافہ اور ڈیزل 91 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے اور ڈیزل کی 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/13Jk5uy
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad