اسلام آباد: حکومت وفد کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نےحکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی سے اجتناب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا، انہیں مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچنے اور پھر وزیراعلیٰ کے بار بار مؤقف بدلنے کا بھی بتایا گیا۔
یہ پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ کردیا
حکومتی وزرا ذرائع نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس اور سیکیورٹی کی صورتحال سنگین ہے، صوبائی قیادت کے رویے کے باعث گورنر راج ، ایمرجنسی ناگزیر ہوتی جا رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے رائے دی کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کو آخری آپشن رکھا جائے۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ملاقات ہوئی، انہیں حکومت میں آنے کے بعد بھولنے کی بات درست نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ پاکستان کی بہتری کے لیے مزید راستے بنیں گے، اللہ کرے جو پاکستان کے لیے بہتر ہو۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g3hHoyb