سول ڈیفنس آفس سے 28 افراد کی بازیابی : معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا

کراچی : سول ڈیفنس آفس میں حبس بےجا میں رکھے گئے 28 افراد کی بازیابی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نبی بخش تھانے کی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔ جس کے مطابق گزشتہ روز سول ڈیفنس کمپاؤنڈ سے 28 افراد بازیاب ہوئے تھے جن کی تفصیلات روزنامچے میں درج کردی گئی ہیں۔

مذکورہ 28 افراد سول ڈیفنس کمپاؤنڈ پر مجسٹریٹ کے چھاپے کے دوران بازیاب ہوئے تھے، بازیاب ہونے والے افراد نے دوران حراست پولیس کی مبینہ بدسلوکی کی شکایت بھی کی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والے افراد کا تعلق ایس آئی یو کے زیرحراست افراد سے نکلا، اہلکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ مغوی افراد کو ایس ایچ او ایس آئی یو کے کہنے پر حبس بےجا میں رکھا گیا تھا۔

ان افراد کو مختلف مقامات سے اٹھا کر سی ڈی او کمپاؤنڈ منتقل کیا گیا، متعلقہ پولیس افسران کو کل عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے، ایس آئی یو کے اعلیٰ حکام معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں۔

کراچی میں محافظ بھی غیرمحفوظ، پولیس اہلکار چار روز سے لاپتا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sXmHWQ7
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad