رواں مالی سال کی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد: رواں مالی سال کی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10 ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا ہے، جولائی ستمبر برآمدات 8 ارب 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں، درآمدات کا حجم 19 ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

ستمبر میں برآمدات 2 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں، ستمبر میں درآمدات کا حجم 6 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا ہے۔

Follow US on ARY Tube

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں برآمدات 16.07 فیصد درآمدات 11.50 فیصد بڑھیں، ایک ماہ میں تجارتی خسارہ 7.99 فیصد بڑھا ہے۔

ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر خسارے میں 6.15 فیصد اضافہ ہوا ہے، سالانہ بنیادوں پر برآمدات 17.61 فیصد اور درآمدات 11.05 فیصد بڑھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bGnkKCd
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad