کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 1 کے قریب منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران فائرنگ کی گئی، شہید پولیس اہلکار وہاب خٹک کی لاش نجی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نفری طلب کرلی گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے اے آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے پولیس اہلکار کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے، شہید اہلکار کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملزمان کو ہر صورت میں کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے بھی پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7GZEkai