امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ صوبوں کو بات کرو لیکن عوام کو مت لڑاؤ، پیپلزپارٹی کو سندھ اور شریف خاندان کو پنجاب چاہیئے سندھو دیس کا کوئی نعرہ نہیں چلےگا۔
لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف بھارت سے دوستی کر کے پاکستان پر وار کرتے تھے اب مریم نواز بھی نوازشریف کی ذہنیت کے مطابق کام کر رہی ہیں، صوبوں سے متعلق مریم نواز کے بیان کی مذمت جاگیرداروں اور وڈیروں نے ملک کو کنسورشیم بنا دیا ان کا پاکستان اور پاکستان کے نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کی تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے نویں کلاس کے رزلٹ میں پچاس فیصد بچے فیل ہو گئے یہ ہے پنجاب کا تعلیمی نظام۔۔ان کے تخت پر حدود لگانے کی بات کریں تو مریم کہتی ہے انہیں ہمسائے صوبوں سے خطرہ ہے ہمسائے ملک سے نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نے یوم دفاع کو پامال کر دیا،پیپلزپارٹی کو پورا صوبہ کیوں چاہیے؟ تاکہ لوٹ اور نسل پرستی کرے، صوبائی اسمبلی میں بیٹھ کر سندھ دیش کی بات کریں ہمیں قبول نہیں کوئی سندھو دیش کا نعرہ قبول نہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SrfZzbh