اداکار نمیر خان کو ’درنجات‘ شاندار اداکاری پر مداحوں نے مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’در نجات‘ میں شہریار منور، درفشاں سلیم، نمیر خان، ثانیہ سعید، فاران طاہر، دانیہ انور، رومیسہ خان، نادیہ افگن، عدنان شاہ ٹیپو، نورے ذیشان، سحر ہاشمی، صبا حمید، محمود اسلم، عدنان جعفر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ثاقب خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا ہے کہ نمیر (ضامل) اپنی زندگی کو تبدیل کررہے ہیں اور وہ تبلیغ پر جاتے ہیں، نماز بھی پڑھنے لگے ہیں۔
اداکار پھر درفشاں (زریاب) کے ساتھ پڑھائی مکمل کرنے امریکا روانہ ہوجاتے ہیں لیکن وہاں وہ کلب چلے جاتے ہیں پھر دوست کو فون کرکے بتاتے ہیں کہ وہ امریکا میں موجود ہوکر دین سے دور ہورہے ہیں لیکن پھر انہیں دوست مشورہ دیتا ہے۔
نمیر کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مداح انہیں مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے رہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’ضامل کا نماز پڑھنا، ہم سب کی زندگی میں ایسے لمحات ہیں جب ہم سب نے کبھی نہ کبھی وہ ایک نماز ضرور پڑھی ہے جو کسی بھی وجہ سے ایک طویل وقفے کے بعد ادا کی گئی ہو، سچی بات ہے یہ منظر دل کو چھو جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PdFn5K1