میر رضا کیس میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تحلیل کردی گئی

کراچی کے نوجوان میر رضا کیس میں کام کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میر رضا کیس میں نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو تحلیل کیا گیا ہے جس کے بعد تمام پرانے افسران کیس سے باہر ہوگئے ہیں۔

کیس پر کام کرنے کے لیے نئی تحقیقاتی کمیٹی بنائے جائے گی جس میں تمام ممبران نئے ہوں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ٹیم پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کرے گی، ٹیم میں شامل افسران و ممبران کو کراچی پولیس کے مختلف یونٹس سے لیا جائے گا۔

میر رضا کیس میں ملنے والے تمام ڈیجیٹل شواہد کو برقرار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل میر رضا علی کے وکیل جبران ناصر نے کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ پڑھیں: میر رضا علی کیس: وکیل نے تفتیشی ٹیم تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل جبران ناصر نے کہا تھا کہ پولیس تفتیش نہیں کی جا رہی بلکہ میر رضا علی کے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اے آئی جی کراچی نے کہا کہ خاندان مان لے کہ میر رضا علی نے خودکشی کی ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ میں نوجوان پر تشدد ثابت ہوگیا، اس کی تھوڑی پر انجری ہوئی تھی جبکہ ماتھے پر بھی چوٹ کا نشان تھا۔

وکیل جبران ناصر نے کا کہنا تھا  لگتا ہے کہ میر رضا علی کو قتل کرنے سے پہلے مکے مارے گئے، ثابت ہوگیا کہ اس کی کمر پر گولی لگی جس کے اثرات پانچویں پسلی پر آئے، گولی کی وجہ سے اس کے پھیپڑوں میں خون جمع ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی جی اور ایس ایس پی کی تحقیقاتی ٹیم پر بھروسہ نہیں، ہم پوری تفتیشی ٹیم کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم عدالت میں جا کر اپنی استدعا رکھیں گے۔

Mir Raza Ali case- Latest News and Updates

میر رضا علی کے وکیل نے مطالبہ کیا تھا کہ پولیس تفتیش کے نام پر ازدواجی معاملات کی خبروں پر آئی جی وضاحت دیں، پولیس کو ڈر ہے کہ کہیں قاتلوں تک نہ پہنچ جائیں، مالی معاملات پر بحث کی جا رہی ہے اور دباؤ میں لانے کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پولیس تفتیش نہیں بلکہ فیملی کو ہراساں کر رہی ہے۔

وکیل جبران ناصر نے مزید کہا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ گولی کمر سے لگی اور سینے سے باہر نکلی، میر رضا علی کی پسلیاں ٹوٹنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/T0xHaNf
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad