بینک لاکر میں کئی سالوں سے رکھا گیا 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا غائب

بھارت میں سال 2003 سے بینک لاکر میں رکھا گیا 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا غائب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں رشمی اروڑہ نامی خاتون کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کے کئی برس قبل بینک کے لاکر میں رکھے گئے 50 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات غائب ہو گئے۔

55 سالہ رشمی اروڑہ نے شوہر کے ہمراہ 26 فروری 2003 کو اسٹیٹ بینک آف ٹراوانکور میں بچت کھاتہ کھولا تھا جہاں انہیں لاکر نمبر 23 الاٹ کیا گیا۔

دونوں نے اس لاکر میں تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات رکھے تھے۔

شوہر کے انتقال کے بعد رشمی اروڑہ کانپور سے اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ رہنے کے لیے لکھنؤ منتقل ہو گئیں، فاصلے کے باعث انہوں نے بینک آنا جانا کم کر دیا تاہم انہیں یقین تھا کہ ان کے زیورات بینک لاکر میں محفوظ ہیں۔

تقریباً 4 ماہ قبل جب وہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ بینک پہنچیں تو انہیں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف ٹراوانکور اب الگ بینک نہیں رہا بلکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ضم ہو چکا ہے جبکہ بینک کے ریکارڈ میں ان کے نام پر کوئی لاکر بھی موجود نہیں تھا۔

Offbeat News – VIRAL VIDEOS, ODD NEWS, WEIRD NEWS

رشمی اروڑہ متعلقہ دستاویزات کے ساتھ دوبارہ بینک پہنچیں، برانچ منیجر نے بتایا کہ لاکر کا کرایہ ان کے بینک کھاتے سے خودکار طور پر کٹتا رہا جس کے باعث کھاتے میں موجود رقم ختم ہو کر بیلنس صفر ہو گیا تھا۔

21 جولائی کو رشمی اروڑہ نے اپنا کھاتہ دوبارہ فعال کرنے کے لیے اس میں رقم منتقل کی تاہم وہ لاکر کی چابی ساتھ لانا بھول گئیں۔

27 جولائی کو وہ دوبارہ بینک پہنچیں اور لاکر تک رسائی حاصل کی، لاکر نمبر 23 کھولنے پر اندر موجود تمام زیورات غائب تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشمی اروڑہ نے بینک انتظامیہ اور عملے پر زیورات ہڑپ کرنے کی مبینہ سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔

پولیس نے برانچ منیجر اور متعلقہ بینک ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fY28ZBe
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad